0092-313-5000-734    
Jobs  |   21 Oct 2026

مکمل پاکستان پارٹی میں “مردان” خیبر پختونخوا سے بلال آفریدی کی شمولیت، اسلام آباد میں اہم ملاقات

| 21 Oct 2026  
اسلام آباد میں چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی **محمد عبدالمتین ہاشمی** سے مردان سے تعلق رکھنے والے **بلال آفریدی** کی اہم ملاقات ہوئی، جس کے دوران انہوں نے باقاعدہ طور پر مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان میں کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے، تعلیم کو عملی مہارتوں اور روزگار سے منسلک کرنے اور نوجوان نسل کے لیے بہتر مستقبل کے مواقع پیدا کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر **بلال آفریدی نے پارٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔** انہوں نے پارٹی کے مقاصد کے حصول اور ملکی ترقی کے لیے اپنی جانب سے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت پر بلال آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
**محمد عبدالمتین ہاشمی**
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی