عوام کو عدالتوں میں گھسیٹنے کے بجائے عوام دشمن پالیسیوں کا حساب دو!
پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ای چالان کے نام پر خوف، بھاری جرمانوں اور عدالتی سمنوں کا ایسا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس نے پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔
دس دن میں چالان جمع نہ کروانے پر عدالتی سمن اور پھر قانونی کارروائی کا اعلان حکومتی طرزِ حکمرانی پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ کیا عوام کو عدالتوں کے چکر لگوانا، ان پر مالی بوجھ ڈالنا اور قانونی مشکلات میں دھکیلنا ہی گڈ گورننس ہے؟
مکمل پاکستان پارٹی اس عوام دشمن پالیسی کی شدید، دوٹوک اور غیر مشروط مذمت کرتی ہے!
ہم مطالبہ کرتے ہیں:
حکمران یاد رکھیں! عوام ریاست کے شہری ہیں، حکومتی خزانے بھرنے کی مشینیں نہیں!
عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی سے پریشان ہیں۔ ایسے حالات میں عوام پر مزید جرمانوں اور عدالتی کارروائیوں کا بوجھ ڈالنا حکومتی بے حسی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی کا مظہر ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی واضح کرتی ہے کہ عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر غیر منصفانہ حکومتی فیصلے کے خلاف بھرپور سیاسی، جمہوری اور عوامی آواز بلند کی جائے گی۔
عوام دشمن فیصلے نامنظور! ظالمانہ جرمانے نامنظور! عدالتی دباؤ کے نام پر عوامی استحصال نامنظور! عوام کو انصاف دو، ریلیف دو!
سیف الرحمن بھٹی مرکزی نائب صدر مکمل پاکستان پارٹی
0092-313-5000-734
