مکمل پاکستان پارٹی کا مؤقف واضح ہے کہ ہمیں حکومت سے کوئی ذاتی یا سیاسی اختلاف نہیں۔ ہمارا مقصد صرف عوام کی خوشحالی، معاشی استحکام اور کاروباری طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو عملی ریلیف دینے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جائیں:
1. بجلی کا فی یونٹ 2 روپے مقرر کیا جائے۔
2. پیٹرول کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کی جائے۔
3. ای چالان کے جرمانوں میں نمایاں کمی کی جائے۔
4. گیس کے بل عوام کی استطاعت کے مطابق کم سے کم رکھے جائیں۔
5. عام آدمی کے لیے روٹی 5 روپے میں فراہم کی جائے۔
6. کاروباری حضرات اور صنعت کاروں پر کم سے کم اور مناسب ٹیکس عائد کیا جائے تاکہ کاروبار، صنعت اور روزگار کے مواقع بڑھ سکیں۔
**ہماری سیاست اقتدار کے لیے نہیں، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔**
ہم حکومت کے ہر ایسے اقدام کی حمایت کریں گے جو عوام کو مہنگائی سے ریلیف دے، کاروبار کو فروغ دے اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائے۔
**مکمل پاکستان پارٹی**\
ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل میں مستقبل ہمارا۔
منجانب: میڈیا سیل، مکمل پاکستان
0092-313-5000-734
