0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Nov 2024

حکومت نے ضمنی الیکشن میں “دھاندلی” کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں

| 27 Apr 2024  

پی ٹی آئی کی رہنما محترمہ لبنا قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے دھاندلی کے نئے رکارڈ قائم کیے ہیں ۔ ہمارے ورکروں کو اغوا کیا گیا اور بلکل کمپین نہیں کرنے دی گئی۔ لاہور اور گجرات سمیت پنجاب کے دیگر حلقوں میں ڈھٹائی کے ساتھ سر عام دھاندلی کی اور جنرل الیکشن میں کی گئی دھاندلی کے اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا ۔ اس مینڈیٹ چور حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بے پناہ بوجھ ڈال دیا ہے ۔ عوام خودکشیاں کر رہی ہے اور حکمرانوں کی عیاشیاں تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہیں ۔ pp32 سے چوہدری پرویز الٰہی اور pp158 سے چوہدری مونس الٰہی بہت بڑے مارجن سے چیت چکے تھے اگر ریکارڈ توڑ دھاندلی نہ ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل اتنے گھمبیر ہو چکے ہیں کہ عوامی حمایت سے عاری موجودہ حکومت کسی صورت میں موجودہ جعلی حکومت ان مسائل سے ملک کو کبھی نہیں نکال سکتی۔ ہم ہر سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *