چیئرمین پاکستان نظریاتی شہیر سیالوی اور مرکزی قیادت کی مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت جس میں صوبائی وزیر خیبر پختون خواہ پیر عدنان قادری، مجلس وحدت المسلمین کے امیر سینیٹر راجہ ناصر عباس، سینیٹر مشتاق احمد، صدر انجمن طلبا اسلام سید حسنین، علامہ امین شہیدی، سنی اتحاد کونسل کے جنرل سیکٹری سید جواد الحسن، رومان ساجد شہید کے والد ساجد صاحب، اینکر سبوخ سید، کشمیری حریت رہنما حمید لون، اینکر حرمیت سنگھ، کالم نگار مظہر برلاس، اینکر عمر ریاض عباسی ،سنو ٹی وی کے مالک سعد نزیر اور دیگر نے شرکت کی۔
شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو القدس فورس بنانا ہوگی اور جب 40,000 لوگ شہید ہو گئے ہیں تو مزید عالمی برادری پر انہصار کرنا یا اقوام متحدہ یا کسی بھی عالمی عدالت سے رحم کی بھیک مانگنا بزدلی اور بے وقوفی ہے۔
یہ ہمارا مقدمہ ہے اور ہمیں بزور بازو اسے لڑنا ہوگا۔ کسی عالمی فورم پر کسی اسلامی سربراہ مملکت کی تقریر کر لینا اپنے دل کو تسکین دینے کے علاوہ کچھ نہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے۔
چیئرمین پاکستان نظریاتی شہیر سیالوی اور مرکزی قیادت کی مسئلہ فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت
| 20 Jun 2024