Jobs  |   19 September 2024

انتخابی عمل میں صحافیوں کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے ، صحافی انتخابات کے نتائج کو ایمان داری و سچائی سے عوام تک پہنچاتے و لمحہ با لمحہ با خبر رکھتے ہیں ، خالدہ راجہ

| 26 Jan 2024  

صحافی معاشرے کی آنکھ و کان اور زبان سمجھے و مانے جاتے ہیں انتخابات 2024 میں عوام صحافیوں سے مکمل تعاون کرے اور میڈیا کے ذریعے سے عوام مسائل کو حکام بالا تک پہنچائے ، خصوصی گفتگو

عالمی و ملکی شہرت یافتہ سینیئر صحافی ، کالم نگار و تبصرہ نگار و تجزیہ کار خالدہ راجہ نے کہا کہ انتخابات میں ہمیشہ سے اپنی مزدوروں اور ریاست پاکستان کے چوتھے ستون کے علمبرداروں صحافیوں کا کردار اہم ترین رہا ہے بیشمار سیاسی جماعتیں سیاسی قوتوں کا مظاہرہ انتخابات میں کرتی ہیں مگر صحافی کے پاس یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ ہر سیاسی جماعت کا موقف و منشور کو کیسے کس طرح عوام تک پہنچاتا ہے خالدہ راجہ نے کہا کہ پاکستان میں آئیں پاکستان کی رو سے عام انتخابات ہر پانچ سال بعد ہوتے ہیں 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات بھی جمہوریت کی کامیابی اور عوامی فتح کو ثابت کریں گے خالدہ راجہ نے کہا کہ صحافیوں سے عوام مت گھبرائے قلم کاروں کو عوام اپنے مسائل قلمی مزدوروں تک پہنچائے شعبہ صحافت سے منسلک صحافی عوام کے مسائل کے ترجمان ہوتے ہیں انتخابات 2024 میں بھی صحافی حلقوں میں سیاسی حوالے سے گھما گھمی عروج پر ہے صحافی ہر سیاسی جماعت کو بھرپور کوریج دیتے ہیں 8 فروری 2024 کا دن عوام کی طاقت ، ریاست پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کی خوبصورتی اور اقدار کا سورج لیکر طلوع ہوگا

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *