0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Feb 2026

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا

| 26 Feb 2026  
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستان کی خواتین کو ایسی سیاسی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے جو صرف نعروں تک محدود نہ ہو بلکہ عملی طور پر ان کی نمائندگی کرے۔ ان کے مطابق مکمل پاکستان پارٹی نے آغاز ہی سے یہ طے کیا کہ خواتین کو محض ووٹ بینک نہیں بلکہ قیادت، پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کا حقیقی حصہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے جھنڈے میں شامل گلابی رنگ ایک واضح سوچ اور نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ رنگ احترام، وقار اور شمولیت کی علامت ہے اور اس بات کا اعلان ہے کہ خواتین قومی معاملات میں برابر کی شریک ہوں گی۔ پاکستان کی سیاسی فضا میں اس نوعیت کی علامتی اور عملی وابستگی کم نظر آتی ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچیوں کے لیے معیاری تعلیم، محفوظ معاشرہ، معاشی خودمختاری اور قیادت کے مواقع ہماری بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین بلدیاتی سطح سے لے کر قومی سطح تک ہر میدان میں آگے آئیں اور فیصلہ سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔
چئیرمین نے کہا کہ جماعت کی شناخت، پالیسی اور تنظیمی ڈھانچے میں خواتین کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ پارٹی کے جھنڈے کا گلابی رنگ صرف ایک علامت نہیں بلکہ یہ پیغام ہے کہ خواتین ہماری سیاست کا بنیادی ستون ہیں، اور ان کی مضبوط شمولیت ہی پاکستان کی حقیقی ترقی کی ضمانت ہے۔
03703496933head office
Hashmi Street Muhammadi Colony Near Ali Town Adayala Road Rawalpindi

Home


Email: mpp42229@gmail.com