محترمہ لبنیٰ قریشی صاحبہ (سابق مرکزی صدرھیومن رائٹس ونگ(سرپرست وومن ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن) و سماجی شخصیت ) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ
ہمارے ملک کا اصل سرمایہ گویا کہ کسان ہیں کسان وہ ہیں جو دن رات محنت کر کے ہمارے لیے اناج اگاتے ہیں تاکہ ہمارا گھر بھرا رہے انہی کی محنت سے ہمارے ملک کی زراعت فروغ پاتی ہے اور ملک کی معاشی استحکام بھی قائم رہتی ہے لیکن آج کسان گندم اپنی لاگت سے بھی 1000روپے فی من کم بیچنے پر مجبور ہیں، جبکہ چوہدری پرویز الٰہی صاحب کے وزارت اعلی کے دور میں کبھی کسان کو ایسی پریشانی اور تکالیف کا بوجھ اٹھانا نہیں پڑا اور آج بھی چوہدری پرویز الٰہی صاحب کے کامیاب دور کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔اب یہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ کسان کے حقوق کو نہ صرف تحفظ دیں بلکہ انکی محنت کاپورا پورا حق ادا کریں اور پاکستان کو زرعی تباہی سے بچائیں۔ کسان ہمارے لیے ایک مثال ہیں اور ان کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔
محترمہ لبنیٰ قریشی صاحبہ (سابق مرکزی صدرھیومن رائٹس ونگ (سرپرست وومن ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن)و سماجی شخصیت ) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک کا اصل سرمایہ کسان ہیں
| 19 Apr 2025
