0092-313-5000-734    
Jobs  |   24 Jul 2026
Latest News
پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر مکمل پاکستان پارٹی کا مؤقف* ماحولیاتی تبدیلی اور گرین اینڈ کلین پاکستان کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کا خطاب بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا بیان مکمل پاکستان پارٹی کے اسلام آباد میں دفتر کا افتتاح، اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے، محمد عبدالمتین ہاشمی پاکستانی روپے کے لیے ایک منفرد قومی علامت (لوگو) متعارف کرانے کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 5 بے گناہ پنجابی مزدوروں کی شہادت انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔ یومِ شہدائے کشمیر (13 جولائی) پر مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کا بیان بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کے المناک واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک

” نعرے کافی نہیں، اب وقت ہے عمل کا” — صدر ہال روڈ لاہور، محمد رضوان

| 3 Jun 2025  

مکمل پاکستان پارٹی لاہور چیپٹر کے صدر محمد رضوان جٹ  نے پارٹی کے بانی چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کے قومی خطاب کو ایک بصیرت افروز رہنمائی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا:

“1947 میں پاکستان کا قیام خود ایک انقلابی موڑ تھا، اب قوم کو بار بار جذباتی نعروں کے بجائے باعمل قیادت کی ضرورت ہے جو ترقی، استحکام اور ادارہ جاتی بہتری کو ممکن بنائے۔”

محمد رضوان جٹ  نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم جذباتی استحصال سے نکل کر تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت جیسے بنیادی شعبوں میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ:

“مکمل پاکستان پارٹی صرف باتوں کی سیاست نہیں کرتی، ہمارا مشن ہے عملی فلاح، باصلاحیت نوجوانوں کی رہنمائی، اور ایک مضبوط، خودمختار پاکستان کی تشکیل۔”

صدر ہال روڈ نے لاہور کے تاجر طبقے اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے مکمل پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ نعرے بازی کو خیر باد کہہ کر ہم سب مل کر ایک مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھیں۔