بلوچستان کے علاقے سر ڈھاکہ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے 9 بیگناہ شہریوں کو شناخت کے بعد بس سے اتار کر سفاکی سے شہید کر دیا گیا یہ انسانیت سوز سانحہ نہ صرف پوری قوم کے لیے صدمہ ہے بلکہ قومی یکجہتی پر ایک گھناؤنا وار بھی ہے۔ ایسے بزدلانہ حملے پاکستان دشمن عناصر کی مایوس کن کوششیں ہیں جنہیں پوری قوم پہلے بھی مسترد کر چکی ہے اور آئندہ بھی کرے گی، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہداء کو جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و استقامت عطا کرے اس طرح کے واقعات کا مقصد لسانی نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، حکومت کو پاکستان کے ہر شہری کی ملک بھر میں جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا، واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں، شہداء کے لواحقین کو ریاستی سطح پر مالی و قانونی معاونت فراہم کی جائے، اور بلوچستان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے المناک سانحات سے بچا جا سکے،
Regards
Ms۔Lubna Qureshi Former Central President Human Rights Wing