0092-313-5000-734    
Jobs  |   13 Sep 2025

آج کا ایونٹ: بزنس آئیڈیا 2025

| 13 Sep 2025  

آج سر منیر مصطفیٰ صاحب کی مصطفیٰ فاؤنڈیشن اور گلوبل بزنس لیڈرز کے اشتراک سے بزنس آئیڈیا 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف اسکولوں کے اساتذہ کرام اور معزز پرنسپل صاحبان نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت گلوبل بزنس لیڈرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین، جناب محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے کی۔ شرکاء میں سر زیشان، سر منیر اور دیگر معزز مہمان شامل تھے۔ اس دوران رہنمائی اور قیمتی نکات پر نہایت مؤثر اور fruitful گفتگو ہوئی۔
شرکاء نے معاشرے کی بہتری کے لیے مختلف بزنس آئیڈیاز پیش کیے اور مستقبل کے منصوبوں پر غور و خوض کیا۔ آخر میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس طرح کے پروگرامز کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کو بزنس اور سماجی ترقی کے مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔