الحمدللہ پاکستان نے دنیا میں عزت اور وقار حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور باہمی تعاون نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ایک پروقار اور بااثر ملک ہے۔ ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم ایک طاقتور قوم ہیں۔ لیکن طاقت صرف معاہدوں یا دفاع سے نہیں آتی بلکہ قوم کی عادات و اطوار سے ظاہر ہوتی ہے۔
سپر پاور قوم کے لوگ وقت کی پابندی کرتے ہیں، صبح وقت پر اٹھتے ہیں، رات وقت پر سوتے ہیں، ایمانداری اپناتے ہیں، غیبت اور بددیانتی سے دور رہتے ہیں۔ یہ تمام اوصاف وہ ہیں جو ایک سچے مسلمان کی خصوصیات بھی ہیں۔
لہٰذا آج ہمیں سب سے زیادہ ضرورت ہے اتفاق، اتحاد اور تنظیم کی۔ جب تک قوم ایک پیج پر اکٹھی نہیں ہوگی، ہم سپر پاور نہیں بن سکیں گے۔ آئیے ہم سب سچے پاکستانی بنیں اور اپنے کردار کو سپر پاور قوم کے شایانِ شان بنائیں۔”*
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی، محمد عبدالمتین ہاشمی کا بیان
| 18 Sep 2025
