0092-313-5000-734    
Jobs  |   16 Nov 2025

یومِ اقبالؒ، نوجوانوں کے لیے عمل، خودی اور قیادت کا پیغام ہے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی عبد المتین ہاشمی کا پیغام

| 10 Nov 2025  

اقبالؒ کے افکار پر عمل ہی “مکمل پاکستان “ کی بنیاد ہے، مکمل پاکستان پارٹی پاکستان کا عزم

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی * نے *یومِ اقبالؒ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 9 نومبر ہمیں شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے افکار اور نظریات کو اپنی قومی زندگی میں عملی شکل دینے کی یاد دلاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ اقبالؒ نے ہمیں خودی، غیرتِ ایمانی، علم اور عمل کے ذریعے ایک باوقار اور آزاد قوم بننے کا سبق دیا،

آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اقبالؒ کے پیغام کو سمجھیں، اپنی انفرادی اصلاح کریں اور اجتماعی طور پر پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کریں،

چیئرمین عبد المتین ہاشمی صاحب * نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔ اقبالؒ نے نوجوانوں کو ملت کا معمار قرار دیا،

اس لیے نوجوانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اقبالؒ کے افکار کی روشنی میں ایک مضبوط، خودمختار اور جدید پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں،

انہوں نے آخر میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اقبالؒ اور قائدؒ کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

چیئرمین مکمل پاکستان پاکستان پارٹی
عبد المتین ہاشمی صاحب
03703496933head office

Home


Email: mpp42229@gmail.com