0092-313-5000-734    
Jobs  |   24 Nov 2025

ڈاکٹڑ عزیز احمد ہاشمی صاحب سابقہ چیرمین راولپنڈی بورڑ کی رہائش گاہ، “رحمت العالمین ہال” میں ایک عظیم الشان تقریب بسلسلہ کتب انساب قبیلہ ہاشمی علوی سہامی کا انعقاد کیا گیا

| 24 Nov 2025  

اج بروز اتوار دن کو  ڈاکٹڑ عزیز احمد ہاشمی صاحب سابقہ چیرمین راولپنڈی بورڑ کی رہائش گاہ، “رحمت العالمین ہال” میں ایک عظیم الشان تقریب بسلسلہ کتب انساب قبیلہ ہاشمی علوی سہامی کا انعقاد کیا گیا جسکا اہتمام مشہور محقق اور شاعر فرزند علی سرور ہاشمی صاحب نے اہتمام کیا گیا


اس تقریب میں شیخ الاسلام حضرت سیدنا بدر الملک رح کی اولاد حضرت دیوان شاہ بلاول رح اور حضرت شاہ نہال رح کی اولاد نے پہلی بار اکھٹے شرکت کی.
ہر دو خانوادوں کی موجودگی میں صاحبان کتب قبیلہ قریشی ہاشمی علوی سہامی کو کتب لکھنے پہ خراج تحسین پیش کی گئی۔ وہیں صاحبانِ کتب نے قبیلہ کے جوان محققین کو پیغام دیا کہ وہ انکے مشن کو اگے لے کے بڑھین اور تحقیق میں غلطیان اور کمزوری بھی ممکن ہے اور نوجوان تحقیق کو مزید تحقیقی مواد کی بنیاد پہ اگے مشن کو بڑھائیں.
اس نشست میں خاندان کے نوجوان محقق، صاحب طریقت، نقیب اور ماہر علم الانساب ماجد حسین ہاشمی مہروی صاحب نے خاندان کی تاریخ، ورود فی الہند، مخطوطات اور بزرگوں کے عقائد پر نہایت مدلل، علمی اور تحقیقی قابل سماعت گفتگو کی۔ اس موقع پر پر شاہجہان دور کے بزرگوں کے قلمی مخطوطات سے ان کے نظریات کے ساتھ، ان کی نسب کے بارے میں ایک عربی عبارت مع ترجمہ کر کے پیش کی۔ جس میں مورث اعلی کے ورود، وجہ ہجرت اور سال ورود کو سب کے سامنے پیش کیا۔ جس میں مورث اعلی اور خاندان کی نسبت “قریشی ہاشمی علوی” کے ذکر کو بھی واضح کیا۔


اس مخطوطہ میں قدیم ماخذ، کتب اور اوراق کو بنیاد بنا کر مختصر ذکر کیا گیا۔
یاد رہے یہ مخطوطہ اپنے زمانے یعنی دہلی سے سہام، سہام سے بیول و جلہاری اور پھر سے دیگر مقامات نقل مکانی تک بیان کرتا ہے۔ اس گفتگو میں انہوں نے جد امجد حضرت بدر الملک رح کے دور کو سادات و لودھی سلاطین کا ذکر کیا۔
مزید انہوں نے تینوں کتب پر جامع اور مدلل کلام کیا کہ تینوں کتب اپنے تہ ایک الگ بنیادوں پر کھڑی ہیں۔ تذکرہ دیوان شاہ عبدالباقی رح دفاع ع تحفظ نسب، تذکرہ حضرت صاحب دین ہاشمی رح تصوف، نسب، شاعری اور عقائد جب کہ تاریخ قریش سہام من آل علی المرتضیٰ نسبی تاریخ اور تحقیقی بنیادوں کی عکاس ہیں اور مصنفین کی یہ کاوش ایک بہت سعادت ہے جس پر ان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں۔


علاوہ ازیں نعیم ہاشمی علوی اور محمد ساجد قریشی الہاشمی صاحب نے بھی نسب، اس کی اہمیت اور اس کے اصول کے بنیادی تذکار کیے۔
ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی صاحب نے صدارتی خطبہ دیا اور مصنفین کتب نے انفرادی طور منتظمین و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
اختتام پر خاندان کے بزرگ بابو انجم حفیظ صاحب و دیگر کے حکم پر ہمارے خاندان کے فخر، صاحب طریقت ماجد حسین ہاشمی مہروی نے خصوصی دعا کی۔