0092-313-5000-734    
Jobs  |   24 Jul 2026
Latest News
پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر مکمل پاکستان پارٹی کا مؤقف* ماحولیاتی تبدیلی اور گرین اینڈ کلین پاکستان کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کا خطاب بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا بیان مکمل پاکستان پارٹی کے اسلام آباد میں دفتر کا افتتاح، اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے، محمد عبدالمتین ہاشمی پاکستانی روپے کے لیے ایک منفرد قومی علامت (لوگو) متعارف کرانے کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 5 بے گناہ پنجابی مزدوروں کی شہادت انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔ یومِ شہدائے کشمیر (13 جولائی) پر مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کا بیان بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کے المناک واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک

مکمل پاکستان پارٹی کے بینرز اتارے جانے کے واقعے پر چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے

| 4 Feb 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے بینرز اتارے جانے کے واقعے پر چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی نے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت شروع دن سے غیر روایتی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی اسی راستے پر چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روایتی سیاست دہائیوں سے الزام تراشی، باہمی جھگڑوں، ایک دوسرے کے بینر اتارنے، سخت زبان اور نفرت پر مبنی رویّوں تک محدود رہی ہے، جس کا نقصان صرف ملک اور عوام کو ہوا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس طرزِ سیاست کو ترک کیا جائے۔

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے ہم آہنگی، برداشت اور مثبت مقابلے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے، بدنام کرنے یا بلا وجہ مخالفت کرنے میں لگے رہے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ مخالفت ضرور کی جائے، لیکن پالیسیوں پر، دلائل کے ساتھ اور مہذب انداز میں۔

انہوں نے بینرز اتارنے کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف غیر جمہوری ہیں بلکہ معاشرے میں مزید تقسیم پیدا کرتے ہیں۔ ہم اپنے دوستوں اور مخالفین سب سے گزارش کرتے ہیں کہ ایسے کاموں سے اجتناب کریں۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی نفرت نہیں، دعوت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ جو لوگ ہماری مخالفت کر رہے ہیں، حتیٰ کہ وہ افراد جنہوں نے ہمارے بینرز اتارے، ہم انہیں بھی دل سے مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ ہماری سیاست کا دروازہ سب کے لیے کھلا ہے، کیونکہ ہمارا مقصد افراد سے لڑنا نہیں بلکہ پاکستان کو جوڑنا اور آگے بڑھانا ہے۔

مکمل پاکستان پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم ایسی سیاست کبھی نہیں کریں گے جو انتشار پھیلائے، اتحاد کو کمزور کرے یا معاشرے میں نفرت کو فروغ دے۔ پاکستان کا مستقبل صرف مثبت، غیر روایتی اور تعمیری سیاست سے ہی محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔