0092-313-5000-734    
Jobs  |   25 Jul 2026
Latest News
پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر مکمل پاکستان پارٹی کا مؤقف* ماحولیاتی تبدیلی اور گرین اینڈ کلین پاکستان کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی کا خطاب بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر محمد عبدالمتین ہاشمی، چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا بیان مکمل پاکستان پارٹی کے اسلام آباد میں دفتر کا افتتاح، اردو کو عملی طور پر دفتری، تعلیمی اور انتظامی زبان بنایا جائے، محمد عبدالمتین ہاشمی پاکستانی روپے کے لیے ایک منفرد قومی علامت (لوگو) متعارف کرانے کا اعلان بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 5 بے گناہ پنجابی مزدوروں کی شہادت انتہائی افسوسناک، قابلِ مذمت اور انسانیت سوز واقعہ ہے۔ یومِ شہدائے کشمیر (13 جولائی) پر مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کا بیان بلوچستان کے ضلع زیارت میں دہشتگردی کے المناک واقعے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی افسوسناک

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا

| 6 Feb 2026  
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر آج دنیا کا سب سے بڑا فوجی محاصرہ زدہ خطہ ہے، جہاں بنیادی انسانی حقوق ایک خواب بن چکے ہیں۔ اظہارِ رائے پر پابندی، سیاسی قیادت کی قید، آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں اور جبری قوانین یہ سب کچھ کھلے عام ہو رہا ہے، مگر انسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی زبانیں گنگ ہیں۔ سوال یہ نہیں کہ کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، سوال یہ ہے کہ دنیا کیوں نہیں دیکھ رہی؟
پاکستانی قوم یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے، مگر یہ یکجہتی محض جذباتی نعروں سے آگے بڑھنی چاہیے۔ ہمیں سفارتی محاذ پر مؤثر آواز، عالمی میڈیا میں مضبوط بیانیہ اور بین الاقوامی فورمز پر مسلسل دباؤ کی ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر کوئی علاقائی تنازع نہیں، بلکہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک تسلیم شدہ عالمی مسئلہ ہے، جس کا حل کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے بغیر ممکن نہیں۔