0092-313-5000-734    
Jobs  |   07 Feb 2026

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے اسلام آباد کھنہ پل کے علاقے

| 7 Feb 2026  
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی صاحب نے اسلام آباد کھنہ پل کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ خدیجتہ الکبری میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے میں تین درجن سے زائد نمازیوں کی شہادت اور 170 سے زائد نمازیوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے خود کش حملہ کے ماسٹر مائنڈ اور ان کے سہولت کاروں کو منظر عام پر لاتے ہوئے نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں نمازیوں پر حملے کرنے والوں کو کسی بھی دین اور فرقے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔اس طرح کے حملوں سے اسلام دشمن قوتوں قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کرتی ہیں تاہم پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کسی ایک مسلک، فرقے یا علاقے پر حملہ نہیں بلکہ پاکستان کے امن، آئین اور انسانی اقدار پر براہِ راست حملہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر دارالحکومت کے نواح میں واقع ایک امام بارگاہ بھی محفوظ نہیں تو عام شہری کہاں جائے؟ کیا سیکیورٹی کے نام پر صرف ناکے، بیانات اور بعد از سانحہ مذمتیں ہی ہمارا مقدر رہیں گی۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ فتنہ الخوراج نے گزشتہ دنوں بلوچستان کے 12 مقامات پر بیک وقت حملہ آور ہوکر خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کی تھی اور اب اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں حالیہ خود کش دھماکے بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ قوم جب بھی خوشیاں مناتی ہے تو شرپسند عناصر کوئی نہ کوئی حرکت کر دیتے ہیں اب ان کا مکمل قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سیل مکمل پاکستان پارٹی