0092-313-5000-734    
Jobs  |   07 Feb 2026

لاہور: چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کی پاکستان قومی زبان تحریک شعبہ خواتین کی صدر فاطمہ قمر سے ملاقات

| 7 Feb 2026  

لاہور: چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کی پاکستان قومی زبان تحریک شعبہ خواتین کی صدر فاطمہ قمر سے ملاقات

لاہور میں مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے پاکستان قومی زبان تحریک شعبہ خواتین کی صدر محترمہ فاطمہ قمر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سطح پر اردو زبان کے نفاذ، طلبہ یونین کی بحالی، تعلیمی نظام کو مؤثر بنانے اور کاروباری افراد کے لیے سہولت پیدا کرنے جیسے امور پر باہمی دلچسپی کے تحت تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ اردو زبان کے نفاذ سے عام شہری کے لیے تعلیمی اور انتظامی نظام کو سمجھنا آسان ہو سکتا ہے۔ ملاقات میں طالبات کے لیے تعلیمی سہولیات بہتر بنانے، تعلیمی اداروں میں مثبت ماحول کے فروغ، اور طلبہ یونین کی بحالی کو غیر سیاسی دائرے میں رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر کاروباری طبقے کو درپیش مسائل اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور فریقین نے قومی اہمیت کے امور پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر مکمل پاکستان پارٹی کے نائب صدر سیف الرحمان بھٹی اور بنوں سے نائب صدر اعجاز صاحب بھی موجود تھے۔