0092-313-5000-734    
Jobs  |   02 Mar 2026

مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے

| 2 Mar 2026  
مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے پاکستان کے ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران پر کی جانے والی مشترکہ جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین اور خطے کے امن کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کی شہادتوں خاص طور پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی خیمینائی کی پرسوز شہادت پر ایران حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ مکمل پاکستان پارٹی یہ مؤقف رکھتی ہے کہ خطے میں پائیدار امن صرف مذاکرات، باہمی احترام اور خودمختاری کے اصولوں کے احترام سے ہی ممکن ہے۔
آخر میں چیئرمین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ خطے کو مزید عدم استحکام سے بچانے کے لیے فوری اور سنجیدہ کردار ادا کرے۔