0092-313-5000-734    
Jobs  |   07 Mar 2026

حکومت کے حالیہ فیصلوں نے عوام کی زندگی کو ناقابلِ برداشت بنا دیا ہے۔

| 7 Mar 2026  
مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کے حالیہ فیصلوں نے عوام کی زندگی کو ناقابلِ برداشت بنا دیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچپن روپے فی لیٹر سے بھی زیادہ اضافہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا مزدور، کسان، دکاندار اور ملازم سب ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخر وہ اپنی زندگی کیسے گزاریں؟ جب پٹرول مہنگا ہوتا ہے تو صرف پٹرول ہی مہنگا نہیں ہوتا بلکہ ٹرانسپورٹ، آٹا، سبزیاں اور ہر ضروری چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اس مہنگائی کا سب سے بڑا بوجھ عام عوام پر پڑتا ہے۔
محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ عوام کے صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ مسلسل مہنگائی اور معاشی دباؤ نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔ ایسے فیصلے عوام کے مسائل کم نہیں کرتے بلکہ ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیتے ہیں۔
مکمل پاکستان پارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے اس غیر معمولی اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ایسی معاشی پالیسیاں اختیار کی جائیں جو عوام کو ریلیف فراہم کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کمزور نہیں ہیں، وہ باوقار اور باشعور قوم ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی آواز سنے اور ایسے فیصلے کرے جو واقعی عوام کے مفاد میں ہوں، کیونکہ مضبوط پاکستان کی بنیاد خوشحال عوام ہی ہوتے ہیں۔