0092-313-5000-734    
Jobs  |   26 Apr 2026

اس وقت ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف شور، نعروں اور وقتی دعوؤں میں نہیں

| 26 Apr 2026  

چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی محمد عبدالمتین ہاشمی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف شور، نعروں اور وقتی دعوؤں میں نہیں بلکہ عقل، حکمت، فراست اور سنجیدہ قیادت میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے پُرامن، آئینی، دانشمندانہ اور عملی راستہ اختیار کرنا ہوگا، تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف اور قومی استحکام مل سکے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مکمل پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں، ہمارے پیج کو لائک کریں، ہماری آواز کو آگے پہنچائیں اور ایک مثبت قومی تبدیلی کا حصہ بنیں۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ باشعور عوام گھر بیٹھے بھی اپنی طاقت دکھا سکتی ہے، کیونکہ تبدیلی صرف احتجاج سے نہیں بلکہ درست سوچ، اتحاد، نظم و ضبط اور صحیح فیصلوں سے آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی عوام کو ایسا راستہ دکھانا چاہتی ہے جس سے بغیر انتشار، بغیر نقصان اور پُرسکون انداز میں اپنے حقوق حاصل کیے جا سکیں۔ انشاء اللہ قوم نے ساتھ دیا تو پاکستان ایک بہتر، مضبوط اور باوقار ملک بن سکتا ہے۔