0092-313-5000-734    
Jobs  |   01 May 2026

آج ہم اپنے مزدور بھائیوں اور بہنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

| 1 May 2026  

یومِ مزدور کے موقع پر نائب صدر مکمل پاکستان پارٹی، سیف الرحمان بھٹی کا پیغام:
یکم مئی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کسی بھی قوم کی اصل طاقت اس کے محنت کش لوگ ہوتے ہیں۔ آج ہم اپنے مزدور بھائیوں اور بہنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی محنت اور پسینے سے پاکستان کی معیشت کا پہیہ چلا رہے ہیں۔
سیف الرحمان بھٹی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے آج کا مزدور شدید مہنگائی، بڑھتے ہوئے ٹیکسوں اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں نے عام آدمی اور مزدور طبقے کی زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور بنیادی سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں، روزگار کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں دن بدن متاثر ہو رہی ہیں، جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ صورتحال نہ صرف مزدور بلکہ پورے ملک کی معیشت کے لیے خطرناک ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم مزدوروں کے حقوق کے تحفظ، مہنگائی کے خلاف مؤثر آواز بلند کرنے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
آئیں اس یومِ مزدور پر یہ عہد کریں کہ ایک ایسا پاکستان تعمیر کریں جہاں محنت کی قدر ہو، انصاف ہو اور ہر مزدور کو اس کا جائز حق ملے۔