Jobs  |   19 September 2024

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چین کے شہر ین چوان میں صوبہ ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا دورہ

| 29 Sep 2023  

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا چین کے شہر ین چوان میں صوبہ ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا دورہ وزیراعلیٰ نے بلڈ سیپمل کولیکشن روم،میڈیکل سٹوراور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ اور جدید ترین آلات سے لیس ایمبولینس گاڑیوں کا مشاہدہ کیا ننشیا کے جنرل ہسپتال کا مینجمنٹ سسٹم لائق تحسین اور قابل تقلید ہے،ہسپتال حکام نے وزیر اعلی کو دستیاب سہولتوں اور طریق کار پربریفنگ پنجاب کے ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، ننشیا حکومت کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے،محسن نقوی لاہور21ستمبر:…نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے شہر ین چوان میں صوبہ ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبہ ننشیا کے اعلی حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔ ننشیا ہسپتال کے حکام نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو دستیاب سہولتوں اور طریق کار پربریفنگ دی۔ ننشیاکا سب سے بڑا جنرل ہسپتال 3500 بستروں پر مشتمل ہے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی گفتگو کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال کے استقبالیہ،وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا ۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ریسٹ روم بھی دیکھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے بلڈ سیپمل کولیکشن روم،میڈیکل سٹوراور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیااور جدید ترین طبی آلات سے لیس ایمبولینس گاڑیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے علاج معالجے کے لئے موجود جدید مشینری اور آلات بھی دیکھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ ننشیا کے سب سے بڑے جنرل ہسپتال کا مینجمنٹ سسٹم لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔ ازبکستان کے بعد چین کے دورہ میں دوسرے غیر ملکی ہسپتال میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے اسی طرز پر طبی سہولتوں کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے ننشیا حکومت کی مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے ننشیا جنرل ہسپتال میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے بھی ملاقات کی اور تبادلہ خیال کیا۔ ٭٭٭

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *