0092-313-5000-734    
Jobs  |   13 May 2026

دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے عظیم شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحبؒ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

| 7 May 2026  
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے عظیم شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحبؒ کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی، مرکزی نائب صدر **سیف الرحمن بھٹی ، اور تمام عہدیداران، کارکنان و ممبران کی جانب سے حضرت مولانا محمد ادریس صاحبؒ کی المناک شہادت پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔
یہ ایک عظیم علمی، دینی اور روحانی نقصان ہے۔ مرحوم نے اپنی پوری زندگی علمِ حدیث کی خدمت، دین کی تعلیم و تبلیغ اور امت کی رہنمائی میں صرف کی۔ ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہیدِ ملت کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو امن و سلامتی عطا فرمائے اور ہمیں ایسے سانحات سے محفوظ رکھے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ