0092-313-5000-734    
Jobs  |   13 May 2026

مکمل پاکستان پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو صرف نعروں پر نہیں بلکہ عملی اصلاحات، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے وژن پر یقین رکھتی ہے۔

| 7 May 2026  
آئیں ایک ایسے پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں جہاں اتحاد، ترقی، کاروبار، تعلیم اور خواتین کی خودمختاری ہر شہری کا بنیادی حق ہو۔
مکمل پاکستان پارٹی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو صرف نعروں پر نہیں بلکہ عملی اصلاحات، قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے وژن پر یقین رکھتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ایک مضبوط معیشت ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہوتی ہے۔
جن ممالک میں صنعتیں اور چمنیاں چلتی ہیں وہاں کے عوام خوشحال، باوقار اور آرام دہ زندگی گزارتے ہیں۔ اسی سوچ کے تحت مکمل پاکستان پارٹی پاکستان میں کاروبار، صنعت، روزگار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا وژن رکھتی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے، چھوٹے کاروبار ترقی کریں اور ملک معاشی طور پر خودمختار بن سکے۔
پارٹی کا انتخابی نشان “چمنی” ترقی، صنعت، محنت اور خوشحالی کی علامت ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے ہر شہر اور ہر گاؤں میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں، فیکٹریاں چلیں، نوجوان باعزت روزگار حاصل کریں اور ملک کا ہر شہری معاشی طور پر مستحکم ہو۔
مکمل پاکستان پارٹی خواتین کو معاشرے کی طاقت سمجھتی ہے۔
پارٹی کے پرچم کا گلابی رنگ خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ ہمارا وژن ہے کہ خواتین کو تعلیم، کاروبار، روزگار اور قیادت کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ہم ایسی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں خواتین اپنے ہنر، صلاحیت اور کاروباری سوچ کے ذریعے خودمختار بنیں اور معاشرے میں عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھیں۔
ہم انقلاب کے نعروں سے زیادہ اصلاحات، مثبت سوچ اور عملی تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں۔
ہماری سیاست کا مقصد عوام کو تقسیم کرنا نہیں بلکہ پاکستان کو متحد، مضبوط اور ترقی یافتہ بنانا ہے۔
اس لیے آج ہی مکمل پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں اور ایک ایسے روشن مستقبل کا حصہ بنیں جہاں ترقی سب کے لیے ہو، خواتین بااختیار ہوں، نوجوان کامیاب ہوں اور پاکستان خوشحال ہو
محمد عبدالمتین ہاشمی
چئیرمین مکمل پاکستان پارٹی
📞 رابطہ نمبر:
+92 370 3496933
0310-8888739