0092-313-5000-734    
Jobs  |   12 May 2026

مختلف مکاتبِ فکر اور سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے

| 8 May 2026  

مکمل پاکستان پارٹی کے مرکزی نائب صدر جناب سیف الرحمن بھٹی نے آل پارٹیز اتحادِ بین المسلمین کانفرنس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں امتِ مسلمہ کو اتحاد، بھائی چارے، برداشت اور یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مکاتبِ فکر اور سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے باشعور لوگ ملک میں امن، استحکام اور محبت کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی اس اہم کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گی اور پارٹی ہمیشہ قومی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، نوجوانوں کی مثبت تربیت، خواتین کے حقوق اور عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا رہی ہے۔ سیف الرحمن بھٹی نے مزید کہا کہ پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کا وژن بھی یہی ہے کہ پاکستان کو نفرت، تقسیم اور ذاتی مفادات کی سیاست سے نکال کر ایک مضبوط، خوشحال اور متحد ریاست بنایا جائے جہاں ہر شہری کو عزت، انصاف اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ محمد عبدالمتین ہاشمی ہمیشہ اتحادِ امت، بین المسلمین ہم آہنگی اور عوامی خدمت کے فروغ کی بات کرتے ہیں اور مکمل پاکستان پارٹی انہی نظریات کے تحت ملک بھر میں مثبت سیاسی اور سماجی کردار ادا کر رہی ہے۔ سیف الرحمن بھٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ مکمل پاکستان پارٹی ملک میں امن، ترقی، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔