مکمل پاکستان پارٹی کے کوآرڈینیٹر جناب محمد شاداب قریشی کواڈینیٹر حلقہ این اے 54 نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مکمل پاکستان پارٹی ایک منفرد اور نظریاتی سیاسی جماعت ہے، جس کے چیئرمین ایک استاد، معلم اور باکردار شخصیت ہیں۔ آج کے دور میں جب سیاست ذاتی مفادات کا شکار ہو چکی ہے، ایسے میں ایک معلم کا قیادت کے منصب پر ہونا قوم کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔
محمد شاداب قریشی نے کہا کہ ایک استاد صرف تعلیم نہیں دیتا بلکہ قوموں کی تربیت کرتا ہے، نوجوان نسل کی کردار سازی کرتا ہے اور معاشرے میں شعور، اخلاق، برداشت اور انصاف جیسی اعلیٰ اقدار کو فروغ دیتا ہے۔ ایک معلم اپنے علم، تجربے اور تربیت کے ذریعے ایسی نسل تیار کرتا ہے جو ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی شخصیت ایک باصلاحیت استاد اور مخلص رہنما کی عکاس ہے۔ ان کی سوچ صرف سیاست تک محدود نہیں بلکہ وہ تعلیم، شعور، تربیت اور عوامی خدمت کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک استاد بہتر انداز میں یہ جانتا ہے کہ قوموں کو کس طرح سنوارا جاتا ہے، نوجوانوں کو کس طرح آگے بڑھایا جاتا ہے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف کیسے لے جایا جاتا ہے۔
محمد شاداب قریشی نے کہا کہ پاکستان کو آج ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھے، نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کرے اور ملک میں تعلیم، انصاف اور شعور کو فروغ دے۔ مکمل پاکستان پارٹی اسی نظریے کے ساتھ عوام کے درمیان موجود ہے اور ان شاء اللہ عوام کے اعتماد سے ملک میں مثبت تبدیلی لانے میں کامیاب ہوگی۔
0092-313-5000-734
