0092-313-5000-734    
Jobs  |   12 May 2026

بنیانٌ مرصوص صرف ایک لفظ نہیں بلکہ قوم کی اُس طاقت، اتحاد اور عزم کی علامت ہے

| 8 May 2026  

بنیانٌ مرصوص صرف ایک لفظ نہیں بلکہ قوم کی اُس طاقت، اتحاد اور عزم کی علامت ہے جو ہر مشکل وقت میں اپنے وطن اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی ہمیشہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
گزشتہ سال 2 مئی2025 کو مکمل پاکستان پارٹی نے راولپنڈی میں پاکستان، پاکستانی فوج اور ریاستی اداروں کے حق میں ایک بھرپور ریلی بھی نکالی تھی، جس میں وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا واضح پیغام دیا گیا۔خطاب کرتے ہوئے مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی نے کہا کہ
ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جب بھی پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو ، مکمل پاکستان پارٹی اور اس کے تمام کارکن اپنی افواج اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور ہر ممکن ساتھ دیں گے۔
پاکستان ہماری پہچان ہے، اور اس کی سلامتی، عزت اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہماری افواج کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔