مکمل پاکستان پارٹی کی جانب سے 14 اگست 2026 کو یومِ آزادی پاکستان کے ساتھ ساتھ پارٹی کا پہلا یومِ تاسیس بھی نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور بھرپور عوامی شرکت کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس پُروقار موقع پر راولپنڈی میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین، عہدیداران، کارکنان، نوجوان، خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب کی خاص بات یہ ہوگی کہ مکمل پاکستان پارٹی اپنے اُن محنتی، وفادار اور متحرک عہدیداران و کارکنان کو خصوصی اعزازات اور شیلڈز سے نوازے گی جنہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران پارٹی کی مضبوطی، تنظیمی استحکام، عوامی خدمت، قومی سوچ کے فروغ اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ یہ اعزازات اُن کی بے لوث خدمات اور جذبۂ خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کارکنان کے لیے بھی حوصلہ افزائی اور تحریک کا ذریعہ بنیں گے۔
اسی پُروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، نوجوانوں اور محبِ وطن افراد کی بڑی تعداد مکمل پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرے گی۔ پارٹی کی جانب سے نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا اور اُن کے ناموں کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔ مکمل پاکستان پارٹی نوجوانوں، خواتین، کاروباری طبقے اور باصلاحیت افراد کو آگے بڑھنے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
تقریب سے مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین جناب محمد عبدالمتین ہاشمی خصوصی خطاب کریں گے، جس میں وہ پارٹی کے منشور، وژن، نوجوانوں کے کردار، خواتین کی ترقی، کاروباری مواقع، قومی اتحاد اور پاکستان کے روشن مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
مکمل پاکستان پارٹی کا یقین ہے کہ کسی بھی جماعت کی اصل طاقت اُس کے مخلص، نظریاتی اور باصلاحیت کارکنان ہوتے ہیں، اور یہی لوگ قوموں کی تعمیر، استحکام اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
“ہم اپنے اُن ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو خاموشی کے ساتھ پارٹی اور پاکستان کی خدمت میں مصروفِ عمل ہیں۔
یہ اعزاز صرف ایک شیلڈ نہیں بلکہ اُن کی محنت، وفاداری، قربانی اور قومی جذبے کا اعتراف ہے۔”
تمام کارکنان، عہدیداران، نوجوانوں اور محبِ وطن عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ ہم سب مل کر یومِ آزادی پاکستان کو قومی اتحاد، یکجہتی، ترقی اور نئے عزم کے ساتھ منا سکیں۔
پاکستان زندہ باد
مکمل پاکستان پارٹی پائندہ باد

0092-313-5000-734
