0092-313-5000-734    
Jobs  |   17 May 2026

کراچی میں حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اُن افسوسناک ویڈیوز کی شدید مذمت کرتی ہے

| 17 May 2026  
مکمل پاکستان پارٹی کراچی میں حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اُن افسوسناک ویڈیوز کی شدید مذمت کرتی ہے جن میں بعض پولیس اہلکار شہریوں، دکانداروں اور نوجوانوں کے ساتھ ناروا سلوک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام عوام کو تحفظ دینا ہے، نہ کہ اُن کی عزتِ نفس مجروح کرنا۔
اگر کوئی اہلکار اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہریوں کو ہراساں کرے، موبائل فون چھینے، تشدد کرے یا تاجروں کو دھمکائے، تو ایسے عناصر پورے ادارے کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔ مکمل پاکستان پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ان واقعات کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا جائے تاکہ آئندہ کسی شہری کے ساتھ ایسا رویہ اختیار نہ کیا جا سکے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست کی طاقت کا مقصد عوام کو دبانا نہیں بلکہ اُن کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ کراچی کے شہری پہلے ہی بے شمار مسائل کا شکار ہیں، ایسے میں سرکاری اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی ناقابلِ برداشت ہے۔
مکمل پاکستان پارٹی ہر اُس شہری کے ساتھ کھڑی ہے جو ظلم، زیادتی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔
ترجمان
مکمل پاکستان پارٹی