0092-313-5000-734    
Jobs  |   08 Aug 2026

5 اگست 2019 وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیری عوام کے حقوق پر ایک سنگین حملہ کیا۔

| 7 Aug 2026  
5 اگست 2019 وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیری عوام کے حقوق پر ایک سنگین حملہ کیا۔ اس دن کے بعد کشمیری عوام کو مزید پابندیوں، گرفتاریوں، اظہارِ رائے پر قدغن اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یومِ استحصالِ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
آج ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے تاکہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی آزاد مرضی سے کر سکیں۔
آئیے اس دن یہ عہد کریں کہ اتحاد، یکجہتی اور قومی ذمہ داری کے ساتھ کشمیر کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔
کشمیر بنے گا پاکستان
پاکستان زندہ باد