مکمل پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں کوآرڈینیٹر ٹو چیئرمین سرفراز نواز ہاشمی صاحب، راحت ہاشمی کوآرڈینیٹر یوسی پنڈ بیگوال ، محمد لطیف صاحب، ثقلین صاحب ،مختیار صاحب اور حشام امانت نائب صدر یوسی سنگجانی اسلام آباد کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں 14 اگست 2026 کو مکمل پاکستان پارٹی کے پہلے یومِ تاسیس کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منعقد کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ یومِ تاسیس پارٹی کے اتحاد، نظم و ضبط، قومی جذبے اور عوامی خدمت کے عزم کی بھرپور عکاسی کرے گا۔
میٹنگ کے دوران مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی جانب سے پاکستانی کرنسی کے لیے متعارف کروائے گئے روپے کے نئے شناختی لوگو پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس قومی نوعیت کے منفرد اقدام کو انتہائی قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی بصیرت، قومی سوچ اور تخلیقی کاوش کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومتِ پاکستان قومی مفاد میں اس نئے شناختی لوگو کو جلد از جلد منظور کرے، تاکہ پاکستانی کرنسی کو ایک منفرد اور مضبوط قومی شناخت حاصل ہو اور یہ اقدام پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کرنے میں معاون ثابت ہو۔
میٹنگ میں پارٹی کی تنظیمی امور، آئندہ عوامی سرگرمیوں، تنظیمی استحکام اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مکمل پاکستان پارٹی چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کی قیادت میں پاکستان کی ترقی، قومی وحدت، عوامی خدمت اور مضبوط معیشت کے لیے اپنی جدوجہد مزید تیزی اور مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔
مکمل پاکستان پارٹی — ایک مضبوط، باوقار اور خوشحال پاکستان کی ضمانت۔

0092-313-5000-734
