0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Nov 2024

*تحریک لبیک اسلام TLI کا بلوچستان کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے نشستوں پر الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان*

| 4 Dec 2023  
*تحریک لبیک اسلام TLI کا بلوچستان کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے نشستوں پر الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان*

 

*کوئٹہ* نامہ نگار

تحفظ ناموس رسالت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی پاسبانی ، عقیدہ ختمِ نبوت کی بالادستی ،غلبہ اسلام اور فلاح عوام کیلئے تحریک لبیک اسلام کا بلوچستان کے صوبائی اور قومی نشستوں پر بھرپور الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عبد القدوس حبیبی نے کہا کہ قائد محترم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی صاحب اور صاحبزادہ پیر امین اللّٰہ نبیل سیالوی صاحب کے حکم پر ملک بھر کی طرح انشاء اللہ العزیز بلوچستان میں بھی جنرل الیکشن کے تمام نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہیں ، دین دار اور دیانت دار امیدوار میدان میں اتاریں گے ،2018 کے الیکشن میں بھی الحمدللہ ہماری جماعت نے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور مختلف حلقوں سے ہزاروں ووٹ حاصل کیئے تھے ،اس بار بھی طاغوتی قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،اور ہمارا منشور ہے کہ اس بار بھی انشاء اللہ العزیز سنی تنظیمات کے علاؤہ کسی بھی سیاسی جماعت سے  سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ناہی اتحاد کریں گے ،اجلاس سے تحریک لبیک اسلام کوئٹہ کے ضلعی صدر علامہ قاری محمد عمران عباسی ،نائب صدر محمد وسیم قادری ، ملک حنیف عباسی ،ضلع مستونگ کے سینئر رہنماء مولانا یاسر احمد حبیبی ،سینئر عہدیداران ،حافظ بسم اللّٰہ ،مولانا سمیع اللہ جلالی،سید حسن شاہ،مولانا محمد ہاشم حبیبی، مولانا نوید احمد جلالی ،سردار گل محمد جتک ،نصیب اللہ قادری محمد طاہر اور دیگر نے شرکت کی اور بھرپور انداز سے کمپیئن چلانے کا عزم کیا ،

شعبہ نشر و اشاعت۔تحریک لبیک اسلام بلوچستان۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *