Jobs  |   15 September 2024

وفاقی دالحکومت سے منسلکہ لہتراڑ روڈ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ عرصہ پانچ سال سے زائد ہو گئے ختم نہ کروایا جا سکا شہریوں کو آمد و رفت میں شدید ترین مشکلات کا سامنا، منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط

| 15 Dec 2023  

اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)

وفاقی دالحکومت سے منسلکہ لہتراڑ روڈ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ عرصہ پانچ سال سے زائد ہو گئے ختم نہ کروایا جا سکا شہریوں کو آمد و رفت میں شدید ترین مشکلات کا سامنا، منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط

لہتراڑ روڈ پر دن و رات کے اوقات کار میں ٹرکس، ڈیمپرز اور ٹرالرز کا با آسانی گزر ہوتا ہے ریڑھی والوں نے ّآدھے سڑک پر قبضہ جمایا ہوا ہے گاڑیوں کی بینک اسٹاپ علی پور اور نئی آبادی علی پور طویل قطاریں لگنا معمول بن گیا

ہمیں دفاتر اور ہمارے بچوں کو تعلیمی اداروں میں پہنچنے میں تاخیر ہوتی ہے ہماری کیپٹل ڈوپلمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے درد مندانہ درخواست ہے کہ لہتراڑ روڈ سے تجاوزات مافیا کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں قانون کے شکنجے میں لیا جائے

وفاقی دالحکومت کی لہتراڑ روڈ پر دن اور رات کے اوقات کار میں ٹریفک جام رہنا اور عرصہ پانچ سال سے زیادہ سے تجاوزات کا برقرار رہنا معمول بن گیا شہری میڈیا پہ شکایات کا انبار لگاتے ہوئے پھٹ پڑے تفصیلات کے مطابق پنج گراں لہتراڑ روڈ سے لیکر کھنہ پُل تک بیشمار تجاوزات ہیں جن کا خاتمہ تاحال نہیں کیا جا سکا سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کا ہٹانے کے لیئے کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے مگر اعلیٰ افسران کے موقع سے چلے جانے کے بعد لوگ پھر سے ریڑھیاں آدھے سڑک پر لا کر ٹریفک کی روانی میں بری طرح خلل پیدا کرتے ہیں مزید تفصیلات کے مطابق سوزوکی ڈرائیورز نہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرتے ہیں نہ ہی ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کرتے ہیں مقامی چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز لہتراڑ روڈ پر گاڑیاں ایسے دوڑاتے ہیں جیسے ان کو سڑک ورثے میں ملی ہوئی ہو موٹر سائیکل سوار اپنی قیمتی جان سے بے پرواہ ہو کر بغیر ہیلمٹ کے تیز رفتاری سے موٹر بائیکس دوڑاتے ہیں مزید تفصیلات کے مطابق شہریوں نے
شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد ٹریفک پولیس لہتراڑ روڈ اسلام آباد میں فوری کاروائی کرے اور لہتراڑ روڈ پر قانون کی حکمرانی و بالادستی کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے ساتھ
تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *