اڈیالہ (تنویر اختر جنجوعہ )
چوہدری نثار علی خان پچھلے چار سالوں میں ’گالی کی سیاست‘ کا حصہ نہیں بنے ۔بے داغ ماضی،قردار کا غازی ہے ندیم رانجھا نےیو سی کلیال میں شیخ غلام رسول کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں شرکا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ےکہا کہ ہمارے قائد چوہدری نثار علی خان پچھلے چار سالوں میں ’گالی کی سیاست‘ کا حصہ نہیں بنے بے داغ ماضی،قردار کا غازی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام بالخصوص اپنے ووٹرز ، سپورٹرز اور کارکنان اور سیاسی شخصیات بہترین مفاد میں اپنے حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز ہو چکا ہے، ہم ملک آصف ایڈووکیٹ، شیخ ساجد، ملک مقصود ایڈووکیٹ، ملک خرم، سید واصف حسین شاہ، سید ساجد حسین شاہ، شیخ غلام رسول، ہم سب ایک ہیں، چوہدری نثار علی خان کو ہمارا پیغام ہے کہ ہم جیمز کالونی اڈیالہ روڈ کی اقلیتی برادری یقین دلاتے ہیں کہ ہم انکے ساتھ پہلے کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کے توسط سے بےشمار ترقیاتی کام اور چوہدری نثار علی خان کی محبت کو نہیں بھول سکتے، ندیم رانجھا نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جب اڈیالہ روڈ پر جلسہ کریں گے تو انکا بھرپور شاندار استقبال ہوگا سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جاے گا ہماری کرسچن برادری مذہبی تہوارکے موقع پر اپنے خدا وند کریم سے اپنے ملک پاکستان اور اپنے قائد چوہدری نثار علی خان کی صحت سلامتی اور کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کریں گے،
چوہدری نثار علی خان پچھلے چار سالوں میں ’گالی کی سیاست‘ کا حصہ نہیں بنے ۔بے
| 20 Dec 2023