اسلام آباد ( عبدالہادی قریشی)
مصطفی نواز کھوکھر ضرور کامیاب ہوں گے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جیت یقینی ہے ، چوہدری قدیر
وفاقی دالحکومت میں انتخابات 2024 کا ڈنکا بج گیا سابق سینیٹر و سابق رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ماہر قانون دان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے آزاد امید وار کی حیثیت سے اسلام آباد کے دو حلقوں این اے 47 اور این اے 48 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے مصطفی نواز کھوکھر نے 21 دسمبر 2023 کو G-11 اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی اپنی رہائش گاہ سیکٹر F-8/1 سے قافلے کے ہمراہ جا کے جمع کروائے سابق چیئرمین یونین کونسل ترلائی کلاں اسلام آباد چوہدری منظور حسین ، سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری قدیر اسلام آباد ، سینیئر کرائم جرنلسٹ ابرار محمود اور وکلاء سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے مصطفی نواز کھوکھر کے ہمراہ کاغذات جمع کرنے میں شرکت کی چوہدری قدیر نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے مصطفیٰ نواز کھوکھر جیت جائیں گے