0092-313-5000-734    
Jobs  |   24 Nov 2024

ٓاین اے آرسی اور پی اے آر سی تقریب حلف برداری 2024، انصاف ایمپائز فیڈریشن ایپارک کے سالانہ انتخابات کے بعد کامیابی سے تقریب حلف برداری مکمل ہوئی، بلال امین نے چیئرمین چوہدری جہانگیر نے صدر کا حلف اُٹھایا

| 6 Jan 2024  

ٓاین اے آرسی اور پی اے آر سی تقریب حلف برداری 2024، انصاف ایمپائز فیڈریشن ایپارک کے سالانہ انتخابات کے بعد کامیابی سے تقریب حلف برداری مکمل ہوئی، بلال امین نے چیئرمین چوہدری جہانگیر نے صدر کا حلف اُٹھایا

چوہدری محمد اسلم گجر نے بطور جنرل سیکرٹری عہدے کا حلف اُٹھایا،
سب ملازمین نے بڑھ چڑھ کر انتخابی مہم میں حصہ لیا اور پھول کے انتخابی نشان پر مہر لگائی، ہمارا مقصد ملازمین کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے، چیئرمین انصاف ایمپلائز فیڈریشن بلال امین

سیّد ساجد نقوی، سیکرٹری اطلاعات و نشریات، غلام مصطفی عباسی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ محمد ارشد نے این اے آر سی اور پی اے آر سی انصاف ایمپلائز فیڈریشن میں بطور نائب صدر حلف اُٹھایا
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور قومی زرعی تحقیقاتی سنٹر (این اے آر سی) میں ملازمین یونین کے انتخابات کے بعد حلف برداری ہوئی بلال امین نے چیئرمین، چوہدری محمد جہانگیر نے صد ر اور چوہدری محمد اسلم گجر نے بطور جنرل سیکٹری عہدے کا حلف اُٹھایا تقریب حلف برداری این اے آر سی چک شہزاد میں 4جنوری 2024منعقد ہوئی جس میں سرکاری ملازمین این اے آر سی اور پی اے آر سی نے اپنی خصوصی شرکت کو یقینی بنایا اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم یونین کے ساتھ مل کر دونوں اداروں این اے آر سی اور پی اے آر سی کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کریں گے بلال امین نے چیئرمین، چوہدری محمد جہانگیرنے صدر، چوہدری محمد اسلم گجر نے جنرل سیکرٹری، چوہدری مدثر اقبال نے سینیئر نائب صدر، سیّد ساجد نقوی نے سیکرٹری اطلاعات، محمد ارشد نے نائب صدر، غلام مصطفی عباسی نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، راجہ بنیامین کیانی نے سیکرٹری مالیات، محمد قاسم حفیظ نے وائس چیئرمین اور راحت علی نے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کا حلف اُٹھایا تفصیلات کے مطابق انتخابات 17جولائی 2023کو ہوئے تھے جن کی حلف برداری 4جنوری 2024کامیابی سے این اے آر سی چک شہزاد اسلام آباد میں ہوئی تقریب حلف برداری میں پاکستان ایگری کلچر ریسرچ کونسل اسلام آباد اور پاکستان زرعی تحقیقاتی سنٹر چک شہزاد اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں خدمات سر انجام دینے والے این اے آر سی اور پی اے آر سی کے ملازمین نے شرکت کی اور اپنے امید واران سے اظہار محبت کیا چیئرمین انصاف ایمپلائز فیڈریشن
بلال امین کا کہنا تھا کہ میں ہر ممکنہ کوشش کر کے ملازمین کے مسائل حل کروں گا اُنھوں نے کہا کہ جہاں کسی بھی ملازم کو کوئی مشکل در پیش ہو گی اللہ کے حکم سے فوری مسائل حل ہوں گے مجھے ووٹ دینے والے عزیز ہیں اور تمام ووٹرز کا اور تمام حمایت کرنے والوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھ پہ اعتماد اور مکمل یقین ظاہر کیا بلال امین نے کہا کہ ہمارے پینل کے جیتنے کے بنیادی مقصد ہی کام ہے اور لوگوں کے مسائل کا فوری حل کرنا بلال امین نے کہا کہ چیئرمین جناب غلام محمد علی ایک فرشتہ صفت اور نیک انسان ہیں جو ہمیشہ سے مسائل ملازمین کے حل کرنے میں صف اوّل میں نظر آئے ہیں اور ان کے دور میں ریکارڈ کام ہوئے اور ہو رہے ہیں
اُنھوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملازمین کے لیئے اپنی خدمات کو ایمان داری اور مکمل دیانت داری فرض شناسی سے ادا کرتا رہوں گا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *