0092-313-5000-734    
Jobs  |   22 Nov 2024

شمع دانش کھوکھر: 2012 میں پہلا ریڈیو پروگرام کیا تھا بطور آر جے میں بولتی بہت تھی اور بولنے کے ساتھ مجھے ریڈیو پر کام کرنا پسند تھا

| 21 Feb 2024  

میں نے

Graduation  کے ٹائم پر ہی ریڈیو کو جوائن کر لیا تھا ریڈیو کو وقت دیا اور پھر بیچلرز کیا

ماسٹرز کیا میرا ماسٹرز اور ایم فل نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے انگلش لیٹریچر میں ہے

پھر میں نے پرائیویٹ چینلز کو جوائن کر لیا پہلے میں نے ایشیاء ٹوڈے نیوز کے ساتھ آغاز کیا

بطور کرنٹ افیئر اینکر میں نے ہوسٹنگ بھی کی مارننگ شوز کیئے

ڈی ٹی ایچ کے ساتھ کے ٹو ، دیسی ٹی وی فوتھ پلر جتنے بھی انٹرنیشنل چینلز تھے اس کے ساتھ پی ٹی وی ولڈ اور مختلف چینلز پر کرنٹ افیئر کے پروگرام بھی کرتی رہی اور اس کے ساتھ میں پریس کلب اسلام آباد کی ممبر بھی ہوں اور مختلف جگہوں پہ بطور کرائم بیٹ میں نے کی بطور صحافی میں نے کافی سرٹیفکیٹس و ایوارڈز بھی حاصل کیئے ان تمام چیزوں میں میرے والدین کا بہت کردار تھا مجھے وہ حوصلہ دیتے رہے مشکلات آئیں لیکن ان کو میں نے بہت اچھے سے جاری رکھا اور والدین کے ساتھ میرے جو دوست جنھوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا شادی کے بعد میرے شوہر چوہدری دانش علی  ایڈووکیٹ نے مجھے بہت سپورٹ کیا میرے شوہر نے مجھے کام کرنے دیا مجھے کام کرنے کی مکمل آزادی دی میرے شوہر نے کبھی مجھے کام سے نہیں روکا میرے شوہر مضبوط چٹان کی طرح ہمیشہ میرے ساتھ رہے

ریڈیو پاکستان کو میں نے 2015 کے آخر میں ابھی بھی میں ریڈیو پاکستان پروگرام کر رہی ہوں ریڈیو پاکستان اردو ادب کا گڑھ ہے میں نے وہاں سے بہت زیادہ اردو سیکھی

میں کہنا چاہتی ہوں کے میں نے کبھی شکست کو تسلیم نہیں کیا

ہار نہیں مانی مشکلات کا میں نے ڈٹ کر سامنا کیا ہے اور میں تمام عورتوں کو یہی کہنا چاہتی ہوں کہ کبھی بھی کسی بھی حالات کے آگے

گھٹنے نہ ٹیکیں اور مضبوط بن کر اپنے پیروں پر کھڑی ہوں یہ جو دور چل رہا ہے اس میں اگر ہم کسی کا سہارا لیں گے وہ ہمارے لیئے غلط ہو سکتا ہے

آپ نے اپنے پیروں پر خود کھڑے ہونا ہے اپنی ہمت خور باندھنی ہے

اس کے ساتھ میں سماجی خدمات میں شامل رہتی ہوں

جب بھی مجھے موقع ملتا ہے انسانیت کی خدمت بڑھ چڑھ کر کرتی ہوں

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *