راولپنڈی (عبدالغفار)مہنگائی اور عوام کی معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہو گا ایم پی اے عمران الیاس چوہدری۔
تفصیلات کے مطابق نو منتخب ایم پی اے عمران الیاس چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوےتمام مسلمان بہن بھائیوں بزرگوں بچوں کو رمضان کریم کی مبارک ہو اتفاق سے کرشچن کمیونٹی کے بھی روزے ہمارے ساتھ ہیں انہوں بتایا کہ، علی ٹاؤن ، دھاماں سیداں ، کھٹانہ ،منور کالونی ،جنیجو کالونی ، ممتاز مارکیٹ و دیگر ملحقہ آبادیوں میں اقلیتوں سمیت تمام مستحق رہائشیوں کی لیسٹیں جاری ہو چکی موبائل یونٹس کے ذریعے سیکڑوں مستحقین میں مفت آٹے ، چینی ، دالوں ، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں ، اس عمل میں کوئی غفلت اور کوتاہی ہیرا پھری برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری حکومت رمضان میں عام آدمی کو بھی ریلیف فراہم کرے رہی ہے ، یوٹیلیٹی سٹور پر سستے ریٹ پر ضروریات زندگی مطلب کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہیں ۔عمران الیاس چوہدری نے عوام سے درخواست کی ہے کہ آپ روزے رکھیں عبادات کے بعد دعا کریں میں بھی اللہ پاک دعا کرتا ہوں کہ رمضان المبارک کی برکت سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو اور مہنگائی و عوامی مشکلات کا خاتمہ ہو۔ ہم سب کو اس کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ہمارے گھر کے دروازے ہمشہ کی طرح اب بھی ہر خاص عام کے لیے کھلے ہیں اور انشاللہ کھلے رہیں گے ، صرف راشن ہی نہی ہمارےحلقے کے لوگوں کے کام بھی انکی دہلیز پر ہوں گے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کر کے رہوں گا ، پی پی 11کا حلقہ مثالی حلقہ ہوگا
راولپنڈی :مہنگائی اور عوام کی معاشی مشکلات کے خاتمے کیلئے سب کو مل کر کام کرناہو گا ایم پی اے عمران الیاس چوہدری۔
| 14 Mar 2024