0092-313-5000-734    
Jobs  |   23 Nov 2024

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مینجمنٹ نے مستقبل میں بھی پاتھئیے گھر ، وومن ایماورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن ، اور خیر النسا فاونڈیشن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

| 4 Sep 2024  

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زونیرا آفتاب نے کہا اس تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹ لائین ورکر ہیں، جبکہ شازیہ مری رضوان ، ضیااللہ شاہ اور دیگر شرکا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سی ای او ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اظہر محمود عباسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید اختر ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید حسین شاہ ترمذی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نوید قاسم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے ادارے کی کارکردگی کا بھی تفصیلی سے ذکر کیا۔

 


اس موقع پر وومن ایمپاورمنٹ کے موضوع پر مختلف سکالرز نے بھی اپنے نظریات پیش کیے
جن میں ڈاکٹر زونیرا آفتاب ، ڈاکٹر شبانہ پرنسپل گورنمنٹ گریچویٹ کالج، شامل ہیں
تمام شرکا نے پاتھئیے گھر ، وومن ایمپاورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن، خیر النسا فاونڈیشن کو کامیاب تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔
تقریب کے آخر میں پاتھئیے گھر کے چیف ایڈیٹر محمد عبدالمتین شاہ ہاشمی نے ویمن ایمپاورمنٹ پر خیر النساء فاونڈیش اور وومن ایماورمنٹ ویلفئیر فاونڈیشن کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹر زونیرا آفتاب اے ڈی سی راولپنڈی ،شازیہ رضوان ایم پی اے، ضیاء اللہ شاہ ایم پی اے
نے پاتھئیے گھر کے چیف ایڈیٹر اور خیر انساء فاونڈیشن کے صدر محمد عبدالمتین ہاشمی کو اس کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مینجمنٹ نے مستقبل میں بھی پاتھئیے گھر ، وومن ایماورمنٹ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن ، اور خیر النسا فاونڈیشن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *