شہیر حیدر سیالوی ، چئرمین پاکستان نظریاتی پارٹی نے پاتھئیے گھر سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا ، چین کے ساتھ ہمارے کئی دہائیوں پر مشتمل گہرے دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان اور چین ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہتے ہیں فنانشل کرائسز اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو چین کی مدد و تعاون حاصل ہے پاکستان کے دشمن کبھی بھی نہیں چاہتے کہ چین اور پاکستان کے مثالی تعلقات قائم رہیں اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور وہ ہر اس پراجیکٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو پاکستان میں ترقی وخوشحالی لائے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں چینی انجنیئرز پر ہونے والا حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں ہم ملکی مفاد کی خاطر متحد ہیں اور اس دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے
اس حملے کا تعلق اسلام آباد میں آنے والے دنوں منعقد شنگھائی کانفرنس کے ساتھ بھی ممکن ہے
سیکورٹی اداروں کو اس حوالے سے مضبوط حکمت عملی بنانی چاہیے، اور مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں