ملک شاہد اعوان
معروف صحافی، ادیب وکالم نگار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں چینی انجنیئرز پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے اس واقعے میں بیرونی عناصر کے ساتھ ساتھ اندرونی ملک دشمن قوتیں بھی شامل ہیں ان حملوں کا واضح مقصد پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنا ہے اور پاکستان میں چین کے تعاون سے شروع کیے گئے سی پیک سمیت دیگر پراجیکٹس میں رکاوٹیں ڈالنا ہے اس حملے کی صاف وشفاف انکوائری ہونی چاہیے اور چینی انجنیئرز کو زبانی نہیں عملی طور پر فول پروف سیکیورٹی دی جانی چاہیے تاکہ ایسے معاملات کا مکمل طور پر سدباب ہو سکےاس حملے کا تعلق اسلام آباد میں آنے والے دنوں منعقد شنگھائی کانفرنس کے ساتھ بھی ممکن ہے
سیکورٹی اداروں کو اس حوالے سے مضبوط حکمت عملی بنانی چاہیے، اور مجرموں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائیں
کراچی میں چینی انجنیئرز پر ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے, ملک شاہد اعوان
| 9 Oct 2024