Jobs  |   09 October 2024

چین کے ساتھ ہمارے کئی دہائیوں پر مشتمل گہرے دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں, نعیم اشرف

| 9 Oct 2024  

نعیم اشرف
سابق سینیئر وائس پریزیڈنٹ راولپنڈی چیمبر، کارپوریٹ اینڈ ہیومینیٹرین ہیڈ APPSMA ۔
چیئرمین مرکزی انجمن تاجران واہ کینٹ
چین کے ساتھ ہمارے کئی دہائیوں پر مشتمل گہرے دوستانہ و برادرانہ تعلقات ہیں انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان اور چین ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہتے ہیں فنانشل کرائسز اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو چین کی مدد و تعاون حاصل ہے پاکستان کے دشمن کبھی بھی نہیں چاہتے کہ چین اور پاکستان کے مثالی تعلقات قائم رہیں اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور وہ ہر اس پراجیکٹ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو پاکستان میں ترقی وخوشحالی لائے۔ گزشتہ دنوں کراچی میں چینی انجنیئرز پر ہونے والا حملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں ہم ملکی مفاد کی خاطر متحد ہیں اور اس دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *