صحافت عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے علاوہ کسی بھی ملک کی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا بھی نام ہے، اردو اور چینی زبان کے حسین امتزاج کا حامل منفرد اخبار “پاتھیے گھر” چینی زبان میں پاکستان کی نا صرف نمائندگی کر رہا ہے بلکہ پاک چین دوستی میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مختصر عرصے میں شہرت حاصل کر چکا ہے،، پاک چائنہ کوریڈور (سی پیک) کے حوالے سے اہم خبریں اور مضبوط تجزیے پاتھیے گھر کی پہچان بن چکے ہیں، کامیابی کا مزید ایک سال مکمل ہونے پر چیف ایڈیٹر محمد عبد المتین ہاشمی کی کاوشوں اور لگن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں دعا گو ہوں اللہ کریم اس ادارے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی سے نوازے آمین
انوار الحق مغل
کونسل ممبر نیشنل پریس کلب اسلام آباد