مکمل پاکستان پارٹی لاہور چیپٹر کے صدر محمد رضوان جٹ نے پارٹی کے بانی چیئرمین محمد عبدالمتین ہاشمی کے قومی خطاب کو ایک بصیرت افروز رہنمائی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا:
“1947 میں پاکستان کا قیام خود ایک انقلابی موڑ تھا، اب قوم کو بار بار جذباتی نعروں کے بجائے باعمل قیادت کی ضرورت ہے جو ترقی، استحکام اور ادارہ جاتی بہتری کو ممکن بنائے۔”
محمد رضوان جٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ ہم جذباتی استحصال سے نکل کر تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت جیسے بنیادی شعبوں میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ:
“مکمل پاکستان پارٹی صرف باتوں کی سیاست نہیں کرتی، ہمارا مشن ہے عملی فلاح، باصلاحیت نوجوانوں کی رہنمائی، اور ایک مضبوط، خودمختار پاکستان کی تشکیل۔”
صدر ہال روڈ نے لاہور کے تاجر طبقے اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے مکمل پاکستان پارٹی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ نعرے بازی کو خیر باد کہہ کر ہم سب مل کر ایک مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھیں۔