0092-313-5000-734    
Jobs  |   16 Sep 2025

سچے پاکستانی کی پہچان

| 16 Sep 2025  

ہمارا مقصد
پاکستان کو ایک سچا، دیانت دار اور مضبوط ملک بنانا، جیسا خواب ہمارے بزرگوں نے 1947 میں دیکھا تھا۔
سچے پاکستانی کی پہچان
مکمل پاکستان پارٹی کے ہر کارکن اور سپورٹر کی پہچان یہ ہے کہ وہ:
جھوٹ نہیں بولتا – صداقت کو اپنی زندگی کا حصہ بناتا ہے۔
غیبت نہیں کرتا – دوسروں کی عزت کا خیال رکھتا ہے۔
مسلسل محنت کرتا ہے – کاہلی اور سستی کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتا۔
رشوت اور سفارش نہیں لیتا – صرف میرٹ اور حق کو ترجیح دیتا ہے۔
غلط کاموں سے بچتا ہے – چاہے وہ چھوٹے ہوں یا بڑے۔
دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرتا ہے – دوسروں کے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے جیسا وہ اپنے لئے چاہتا ہے۔
ہمارا عزم
پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا۔
میرٹ پر مبنی نظام قائم کرنا۔
نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع دینا۔
ملک میں عدل، دیانت اور بھائی چارے کو فروغ دینا۔
دنیا کے سامنے ایک سچے اور مضبوط پاکستانی قوم کا کردار ادا کرنا۔
پیغامِ اتحاد
اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب ایک ہو کر “سچے پاکستانی” کی عملی مثال بنیں۔ جب ہم اپنے کردار کو بہتر کریں گے تو پاکستان خود بخود ایک مکمل پاکستان بن جائے گا۔
منجانب:
مکمل پاکستان پارٹی کے چیئرمین
محمد عبدالمتین ہاشمی