0092-313-5000-734    
Jobs  |   30 Oct 2025

مکمل پاکستان پارٹی کی جانب سے وزیرِاعظم اور کابینہ کے امیدواروں کی تیاری کا اعلان

| 30 Oct 2025  

اسلام آباد :مکمل پاکستان پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے اگلے وزیرِاعظم اور کابینہ کے امیدواروں کی تیاری کے مرحلے میں ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق، امیدوار میں وہ تمام صلاحیتیں، وژن اور قیادت کی خصوصیات ہوں گی جو کسی بھی ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کے سربراہ میں ہونی چاہییں۔
پارٹی ترجمان نے مزید بتایا کہ چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی خود ذاتی طور پر امیدوار اور کابینہ کی تیاری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ امیدواروں کے وژن، پالیسی سمت، عوامی رابطہ حکمتِ عملی اور مجموعی کارکردگی کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ایک مضبوط اور مؤثر قیادت سامنے لائی جا سکے۔
اہم بات یہ ہے کہ امیدوار بننے کے لیے تمام افراد کو “مکمل پاکستان یوتھ ایجوکیشن اور لیڈرشپ” پروگرام کامیابی سے مکمل کرنا لازمی ہوگا، تاکہ اہل اور تربیت یافتہ قیادت کو حکومت میں شامل کیا جا سکے۔
پارٹی چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا:
“پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دے، ملک کے اداروں کو مضبوط بنائے اور عوام کے اعتماد کو بحال کرے۔ ہمارا وزیرِاعظم اور کابینہ کے امیدوار علم، دیانت اور قیادت کے ان اصولوں پر پورے اتریں گے جن پر ایک ایٹمی قوت کی بنیاد قائم رہتی ہے۔ مکمل پاکستان پارٹی کا مقصد صرف حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ پاکستان کو ایک مستحکم، خودمختار اور متحد ریاست بنانا ہے۔”
ترجمان نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی عوام کے تعاون سے ایک ایسا سیاسی متبادل پیش کرے گی جو عملی کارکردگی، شفافیت اور قومی یکجہتی کی علامت ہوگا۔
مکمل پاکستان میڈیا سیل
03703496933
+92 326 4678946

Home


Email: mpp42229@gmail.com