انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی ہمیشہ ملکی سلامتی، اتحاد اور عدل پر مبنی نظام کی حامی رہی ہے۔ “ہم اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جب پچھلی جنگ ہندوستان کے ساتھ ہوئی، الحمدللہ پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ اس جنگ سے پانچ دن قبل ہم نے راولپنڈی پریس کلب کے سامنے اپنی بہادر افواج کے حق میں ریلی نکالی تھی۔ اُس وقت بھی میں نے کہا تھا کہ ہماری فوج 25 کروڑ ہے، کیونکہ یہ پوری قوم ایک فوج ہے۔”
چیرمین نے کہا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل پر یقین رکھنے والی یہ قوم کسی طاقت کے سامنے نہیں جھکے گی۔ پاکستان کی 25 کروڑ عوام ایک دل، ایک آواز اور ایک صف میں متحد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی کا مقصد انتشار نہیں بلکہ اتفاق، ترقی اور انصاف پر مبنی پاکستان کی تعمیر ہے۔ “ایمان کی طاقت، اتحاد کا جذبہ اور عدل کا قیام ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہیں۔ ان شاءاللہ، پاکستان کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔”
آخر میں چیرمین محمد عبدالـمتین ہاشمی نے کہا:
“اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان سرخرو ہوگا، مضبوط ہوگا، اور دنیا میں عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھے گا۔”
پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد۔
03703496933
+92 326 4678946
Email: mpp42229@gmail.com

 0092-313-5000-734
	  0092-313-5000-734
    
 
							