پاکستان میں اب وہ پرانی جمہوریت نہیں چل سکتی جو صرف چہروں کی تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔ وقت کے تقاضے بدل چکے ہیں۔ آج ملک کو ایک ایسے نظام کی ضرورت ہے جو عوام کو ریلیف دے، انصاف فراہم کرے اور ریاست کو مضبوط بنائے۔
ستائیسویں ترمیم یا دیگر اصلاحات آئیں یا نہ آئیں، حقیقت یہ ہے کہ تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔ مکمل پاکستان پارٹی سمجھتی ہے کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم ہی وہ بنیاد ہیں جن پر ایک مستحکم اور جدید پاکستان کھڑا ہو سکتا ہے۔ یہی نعرہ ہماری فکری سمت بھی ہے اور عملی راستہ بھی۔
اب نیا نظام ہی وہ تبدیلی لائے گا جس کی ملک کو ضرورت ہے۔ پہلے عوام کو کاروباری سطح پر جن مشکلات کا سامنا تھا، وہ نئے نظام کے ذریعے حل ہو سکیں گی۔ حکومت اگر کاروباری طبقے کو براہِ راست سپورٹ دے اور عملی اقدامات کرے تو معیشت مستحکم ہوگی۔ مکمل پاکستان پارٹی اس مثبت تبدیلی کی مکمل حمایت کرے گی کیونکہ یہی راستہ پاکستان کی مضبوط اکانومی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی
03703496933- Head Office
Email: mpp42229@gmail.com-

0092-313-5000-734
