اسلام آباد پاکستان کی پہلی غیر روایتی سیاسی جماعت ہونے کی دعویدارمکمل پاکستان پارٹی کےچیئرمین محمدعبدالمتین ہاشمی نے کہا ہے کہ قومیں نعروں سے نہیں بلکہ ترقی سے طاقتو ربنتی ہیں، قانون کی پاسداری صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے،سرکاری اہلکاروںکے رویوں میں بہتری ناگزیر ہے، گزشتہ اٹھہتر سال سے ملک کو تقسیم والی سیاست کو ختم ہونا چاہیے،پرانے نو آبادیاتی اور توہین آمیز رویوں کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست کا کام حکم چلانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے،پارٹی کا نعرہ ایمان، اتحاد، تنظیم اور عدل ہماری سوچ کی عکاسی کرتا ہے، موجودہ سیاست الزام تراشی کا دوسرا نام ہے، نوجوانوں کو قیادت، فیصلہ سازی اور قوی تعمیر میں مرکزی کردار دیا جائے، محمدعبدالمتین ہاشمی نے ان خیالات کا اظہاراپنے دیگر ساتھیوں سیف الرحمان بھٹی، جاوید اقبال و دیگر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،چیئرمین مکمل پاکستان پارٹی کا مزیدکہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر صرف قانون بنانے سے نہیں ہوتی بلکہ قانون پر عمل سے ہوتی ہے،جب تک گھروں میں علم و اخلاق اور ذمہ داری پیدا نہیں ہوگی ریاست مضبوط نہیں ہو سکتی،قانون کی پاسداری صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے ، اردو کوحقیقی معنوں میں سرکاری اور قوی سطح پر نافذ کیا جائے تاکہ عام شہری ریاسی نظام کو سمجھ سکے اور اس میں مؤثر کردار ادا کر سکے، قومیں نعروں سے نہیں بلکہ ترقی سے طاقتو بنتی ہیں،پاکستان اس وقت آگے بڑھے گا جب نوجوانوں کو روزگار، مواقع اور فیصلہ سازی میں کردار ملے گا۔سرکاری اہلکار وںکے رویوں میں بہتری ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ مکمل پاکستان پارٹی غیر روایتی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اس وقت موجودہ سیاست الزام تراشی کا دوسرا نام ہے،ریاستی اور نیم سرکاری اداروں میں میرٹ کے مکمل نفاذ کو پارٹی کی بنیادی پالیسی قرار دیتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ پرانے نو آبادیاتی اور توہین آمیز رویوں کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست کا کام حکم چلانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔خواتین اور نوجوانوں کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ مکمل پاکستان پارٹی میں خواتین کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی عمل اور موثر نمائندگی دی جائے گی،پارٹی کا گلابی رنگ خواتین کی شمولیت اور احترام کی علامت ہے، جبکہ نوجوانوں کو قیادت، فیصلہ سازی اور قوی تعمیر میں مرکزی کردار دیا جائے گا،آخر میں چیئرمین نے کہا کہ مکمل پاکستان کوئی نعرہ نہیں بلکہ ایک قومی ذمہ داری ہے۔یہ تب ہی ممکن ہے جب اخلاق ، میرٹ ، ترقی ، اتحاد اور انصاف کو عملی طور پر اپنایا جائے پاکستان ہم سب کا ہے، اور اسے مکمل بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

0092-313-5000-734
